You are currently viewing کویت پہنچنے پر بیرسٹر امجد ملک کا ائیرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری محمد ارشد ، شمشاد خان اور انکے ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا۔

کویت پہنچنے پر بیرسٹر امجد ملک کا ائیرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری محمد ارشد ، شمشاد خان اور انکے ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا۔

آج شام وہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔
بیرسٹر امجد ملک نے عہدہ سنبھالتے ہی کھلی کچہری اور بیرون ملک خاص طور پر گلف میں اپنی کمیونٹی سے رابطہ استوار کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔ وہ پہلی کچہری لاہور میں منعقد کرکے آرہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے بعد یہ گلف میں دوسرے ملک کویت کا وزٹ ہوگا۔

وہ دورے کے دوران مسلم لیگ ن کے اکابرین سے بھی تارکین وطن کے مسائل کی بابت مشاورت کریں گے اور انکی صلاح لیں گے۔ بعد ازاں وہ برطانیہ جایئں گے جہاں مختلف تقریبات میں وہ لندن اور مانچیسٹر سے اوورسیز کمیونٹی سے رابطہ اور فیڈ بیک لیں گے۔

12 دسمبر 2024

کویت

Leave a Reply